ایکتا یا شوبھا کپور کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے، وکیل

October 02, 2022

فوٹو: فائل

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی نامور پروڈیوسر و ڈائریکٹر ایکتا کپور کے وکیل نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایکتا کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔

پروڈیوسر کے وکیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کی اطلاعات بالکل غلط ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں بتایا جارہا تھا کہ ایکتا اور شوبھا کپور پر مبینہ طور پر ان کی ویب سیرز میں ایک سپاہی کی توہین اور اس کے خاندان کے جذبات مجروح کرنے کے الزام پر بہار کے بیگو سرائے ضلع میںسابق فوجی شمبو کمار نے اپنی شکایت 2020 میں درج کروائی، جس پر کیس درج کیا گیا تھا۔

اس مبینہ کیس میں ویب سیریز کو قابل اعتراض مناظر پر مبنی قرار دیا گیا تھا۔

ایکتا کے وکیل کے مطابق ماضی قریب میں خبروں میں بہار کی ایک عدالت کی جانب سے ایکتا اور ان کی والدہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ پر مبنی ایک شخص کے وکیل کے مبینہ بیان پر مبنی ہے اور اس نے جو شکایت درج کروائی وہ جھوٹی اور غلط ہے اور اس پر ایکتا یا ان کی والدہ کو کوئی وارنٹ گرفتاری موصول نہیں ہوئے۔