• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا رائے کی پیرس فیشن ویک میں شاہانہ انٹری سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنے شاندار انداز میں جلوہ گر ہو کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

ایشوریا رائے بچن نے 28 ستمبر کو لوریئل پیرس کے ’لی ڈیفائل‘ شو میں ریمپ واک کی۔

انہوں نے ریمپ پر سیاہ مخملی لباس اور ڈائمنڈ سے سجے تاج کے ساتھ شاہانہ انداز میں انٹری دی۔

اس موقع پر بھارتی اداکارہ کے خوبصورت بال اور سرخ لپ اسٹک کے ساتھ نیا لُک خاص توجہ کا مرکز رہا۔

ایشوریا رائے بچن نے شو کے اختتام پر ریمپ پر واک کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

ان ویڈیوز اور تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید