لاہور کی نسبت کراچی کے کھانے زیادہ بہتر تھے، معین علی

October 03, 2022

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی دورۂ پاکستان میں کراچی کے کھانوں کی تعریف کیے بناء نہیں رہ سکے۔

لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس میں معین علی نے پاکستان کی جانب سے کی گئی مہمان نوازی کی دل کھول کر تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دورۂ پاکستان میں ان کی ٹیم مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئی۔

کپتان انگلینڈ ٹیم نے کہا کہ لاہور کی نسبت کراچی کے کھانے زیادہ بہتر تھے۔

واضح رہے کہ 7 میچز پر مشتمل پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کی میزبانی کراچی نے جبکہ 3 کی لاہور نے کی۔

دوطرفہ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 67 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔