• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

مائیک ہیسن— فائل فوٹو
مائیک ہیسن— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین (پی سی بی) محسن نقوی نے مائیک ہیسن کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

محسن نقوی نے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ عاقب کو جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  مائیک ہیسن اور عاقب جاوید پاکستان کرکٹ کی ترقی و کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کےلیے کئی درخواستیں موصول ہوئیں ان کا جائزہ لیا گیا، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک ہیسن کے نام کا اعلان کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ہم مائیک ہیسن کے تجربے اور رہنمائی کے منتظر ہیں، انہیں ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں، وہ 26 مئی سے ذمہ داری سنبھالیں گے۔

 واضح رہے کہ مائیک ہیسن ان دنوں پی ایس ایل سیزن 10 کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید