زرتاج گُل کی مٹی سے کھیلنے کی ویڈیو وائرل

October 03, 2022

کولاج، اسکرین گریب

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گُل کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر زرتاج گُل کو اس ویڈیو میںبغیر کوئی کپڑا بچھائے زمین پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں زرتاج گُل مٹی گوندھ کر ٹوکری نما کوئی نمونہ بنا رہی ہیں۔

ویڈیو میں زرتاج گُل کو کسی فرد کی جانب سے کھانے کی دعوت بھی دی جا رہی ہے جس پر اُن کا سرائیکی زبان میں جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ نہیں میں کھانا نہیں کھاؤں گی، میرا اپنا ٹرک پھنسا ہوا ہے۔

اسکرین شاٹس

ویڈیو دیکھ کر شبہ ہو رہا ہے کہ زرتاج گُل کسی سیلاب زدہ علاقے میں موجود ہیں۔