• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ: قبضہ چھڑانے کیلئے آپریشن، قزاقوں نے آئل ٹینکر کے 5 ارکان کو قتل کردیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

صومالیہ کے علاقے پنٹ لینڈ میں بحری جہاز سے قذاقوں کا قبضہ چھڑانے کے لیے صومالی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔

صومالی میڈیا کے مطابق قذاقوں نے یرغمال بنائے ہوئے آئل ٹینکر ’آنر 25‘ پر موجود عملے کے پانچ ارکان کو قتل کردیا، فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 قزاق گرفتار کرلیے ہیں۔

پاکستانی سول سوسائٹی کے رکن طالب رضا کے مطابق ہلاک شدگان میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 

طالب رضا نے ایک بیان میں عملے کے پاکستان ارکان کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید