سندھ میں حالیہ چھاپوں میں پکڑی جانے والی جان بچانے والی تمام دوائیں جعلی نکلیں، حکام محکمہ صحت

October 03, 2022

سندھ میں حالیہ چھاپوں میں پکڑی جانے والی جان بچانے والی تمام دوائیں جعلی نکلیں، نفسیاتی اور دماغی امراض کی دوائیں بھی جعلی نکلیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ چند جان بچانے والی اینٹی بائیوٹک دواؤں میں کیلشیئم کاربونیٹ یا چاک اور کچھ دواؤں میں کم تر درجے کی دیگر دواؤں کا میٹیریل استعمال کیا گیا۔

سندھ میں ایک سال سے صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کے باعث جعلی دواؤں کا ایک بھی کیس ڈرگ کورٹ نہیں بھیجا گیا۔

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ٹیسٹ کیلئے آنے والی ایک بھی دوا اصلی نہیں تھی۔

حکام نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں جعلی دوائیں بنانے کا کاروبار زور پکڑ گیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں، پنجاب کے کئی شہروں اور خیبر پختونخوا میں جعلی دوائیں دھڑا دھڑ بن رہی ہیں۔