• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو قبلہ اوّل سے بےدخل کر دیا

قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو قبلہ اوّل سے بےدخل کر دیا۔ 

مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کے لیے بے دخل کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصٰی کے قاضی اور خطیب کو ستمبر 2025 سے جبری بے دخل کیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصٰی میں نماز تراویح کے امام کو فلسطینی شہریت رکھنے پر مسجد اقصٰی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ 

دریں اثنا عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے نئے چیف نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصٰی میں یہودی آبادکاروں کے داخلے کے اوقات بڑھا دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہودی آبادکاروں کو رمضان کے دنوں میں 5 گھنٹے کے لیے مسجد اقصٰی کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید