• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: فریزر سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر بیرون ملک فرار

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نورفوک میں فریزر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ  قتل میں ملوث خاتون کا شوہر ہانگ کانگ فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 39 سالہ لینا کی لاش 5 فروری کو اس اپارٹمنٹ کے فریزر سے ملی جہاں وہ امریکی بحریہ کے اہلکار اپنے شوہر ڈیوڈ وریلا کے ساتھ رہتی تھی، خاتون کے اہلخانہ نے 16 جنوری سے رابطہ نہ ہونے پر اس کی گمشدگی  کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ بعد ازاں پوسٹ مارٹم میں خاتون کی موت کو قتل قرار دیا گیا۔

پولیس نے ڈیوڈ پر فرسٹ ڈگری قتل اور لاش چھپانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق ملزم نے اپنی فوجی کمان کی کالز کا جواب دینا بند کر دیا تھا جو اس کے معمول کے خلاف تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم 5 فروری کے آس پاس امریکہ سے فرار ہوا۔ بعد میں  اس کے واٹس ایپ کے لوکیشن ڈیٹا سے اشارہ ملا کہ اس کا فون ہانگ کانگ میں فعال تھا۔

مقتولہ کے رشتہ داروں نے بتایا کہ ڈیوڈ وریلا نے ان سے جھوٹ کہا کہ لینا کو دکان سے چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس نے ایک تصویر بھی بھیجی جس میں وہ مبینہ طور پر جیل میں نظر آ رہی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید