نوجوان کا بجلی کے تاروں پر خطرناک اسٹنٹ،ویڈیو وائرل

October 04, 2022


بھارتی ریاست اُتر پردیش میں ایک نوجوان کو ہائی وولٹیج کی تاروں پر خطرناک اسٹنٹ کرتے اور جھولتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

نوشاد نامی شہری نے ایک دکان کی چھت پر چڑھ کر بجلی کے تار پکڑے اور پھر ان پر جھولنا اور ایک تار سے دوسری تار پر اوپر چڑھنا شروع کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوشاد اپنے آپ کو تاروں پر بیلنس کرتے ہوئے اوپر چڑھنے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے ۔

دوسری ویڈیو میں لوگ دکان کی چھت پر چڑھتے اور نوشاد تک پہنچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، لوگوں کے قریب آنے کے بعد اسے نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔