امریکی ڈالر نیچے، پاکستانی روپیہ اوپر جانے لگا

October 04, 2022

فائل فوٹو

امریکی ڈالر کا اپنی قدر کھونے کا سلسلہ جاری ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آج صبح کاروباری دن کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر ایک روپے 65 پیسے سستا ہو کر 225 روپے 63 پیسے کا ہو گیا ہے۔

22 ستمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں 13 روپے 71 پیسے کمی ہو چکی ہے، 22 ستمبر کو ڈالر کی قدر 239 روپے 71 پیسے تھی۔

ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 1700 ارب روپے کمی آ گئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے سستا ہو کر 229 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 322 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41534 پر آ گیا ہے۔