گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا امریکی ڈالر کے زوال اور پاکستانی روپے کے عروج کا سفر اس ہفتے بھی جاری ہے۔
آج صبح کاروباری دن کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 227 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 230 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 161 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41290 پر آ گیا ہے۔