ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ مالی سال کے 4 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.02 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 8.33 فیصد بڑھ گئی۔
ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025ء کے مقابلے میں اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کا ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق جولائی تا اکتوبر گاڑیوں کی پیداوار میں 78.89 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا اکتوبر ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں 37.51 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبر تک فوڈ گروپ کی پیداوار 5.02 فیصد بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق ٹوبیکو کی پیداوار 2.10، ٹیکسٹائل کی پیداوار 1.58 اور ویئرنگ اپیرل کی پیداوار 4.69 فیصد بڑھی، 4 ماہ میں کوک اینڈ پیٹرولیم کی پیداوار میں 12.25 اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان 4 ماہ میں ربڑ مصنوعات کی پیداوار میں 12.03 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مشنیری اور آلات کی پیداوار میں 11.95 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے اکتوبر تک فرنیچر کی پیداوار 16.46 فیصد گر گئی، فارماسیوٹیکل کے شعبے کی پیداوار 6.68 فیصد گری، کیمیکل مصنوعات 1.90 اور آئرن و اسٹیل کی پیداوار 3.25 فیصد گر گئی۔