بنگلہ دیش میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں سپلائی معطل

October 04, 2022

بنگلہ دیش میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل پاور گرڈ میں خرابی سے بنگلہ دیش کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

اس حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تمام پاور پلانٹ ٹرپ ہونے سے دارالحکومت ڈھاکا سمیت دیگر بڑے شہروں کی بجلی معطل ہوگئی۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔

ڈھاکا سے بنگلہ دیشی حکام نے مزید بتایا کہ انجینئرز نیشنل پاور گرڈ میں خرابی ٹھیک کرنے کیلئےکام کررہے ہیں۔