• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیم خواندہ پاکستانی خاتون نے امریکی حکومت کو 64 ملین ڈالرز کا چونا لگا دیا

نیم خواندہ پاکستانی خاتون نے امریکی حکومت کو 64 ملین ڈالرز کا چونا لگا دیا۔

 وفاقی عدالت کی خاتون جج نے ملزمہ کو امریکی حکومت سے فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیس میں 6  سال 4 ماہ کی سزا سناتے ہوئے 56  ملین ڈالرز کی ادائيگی کا حکم دیا، 5  ملین ڈالرز کے اثاثے ضبط کرلیے، جبکہ مقدمے کے شریک ملزمان پر الگ الگ مقدمات چلائے جائيں گے۔

ذکیہ خان نامی مجرمہ نے بزرگ شہریوں کے لیے ڈے کيئر سینٹر قائم کرکے امریکی حکومت سے فراڈ کرکے ادائیگیاں حاصل کیں، خاتون کو 2024 میں گرفتار کیا گيا تھا، ضمانت اور ديگر مراحل مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز نیو یارک کی وفاقی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ذکیہ خان نے جرم کا اعتراف کیا، امریکی محکمہ انصاف نے کرفتاری اور تلاش کے دوران برآمد ہونے والی رقم اور سونے کی تصاویر بھی جاری کیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید