ویڈیو: کتے کی وفاداری کی بہترین مثال

October 05, 2022


سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کتے نے وفاداری کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اور اس کا مالک ایک سڑک سے گزر رہے ہیں اور مالک کی ٹانگ میں چوٹ لگی ہے جس کے باعث ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا ہے اور وہ شخص لنگڑا کر چل رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے نے اپنے مالک کا ساتھ دیتے ہوئے خود بھی لنگڑا ہونے کی نقل اتاری اور اپنی سامنے کی ایک ٹانگ کو اٹھاتے ہوئے مالک کے ساتھ ساتھ لنگڑا کر چلتا رہا۔

کتے کی اس وفاداری نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور صارفین کی جانب سے ویڈیو کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔