شاداب اور فخر کی باتوں نے مداحوں کو تجسّس میں ڈال دیا

October 05, 2022

فائل فوٹو

پاکستانی بیٹر فخر زمان اور بولنگ آل راؤنڈر شادابخان کی سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو نے مداحوں کو تجسّس میں ڈال دیا۔

شاداب خان نے 4 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منائی تو اسی دن فخر زمان نے ٹوئٹر پر انہیں مبارک باد دی اور ماضی کی تصویر بھی شیئر کی۔

فخر زمان کی مبارکباد کا جواب دیتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ ’فخر چاچو کوئی اور تصویر نہیں ملی‘۔

شاداب خان کے سوال پر فخر زمان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آپ کی مزید تصویر ہیں لیکن اس کو یہاں پوسٹ نہیں کرسکتا۔

اس کا جواب دیتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ ’معافی چاہتا ہوں فخر صاحب‘۔

مداحوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کی ٹوئٹر پر ہونے والی گفتگو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔