بھارت کی جانب سے شروع کی گئی کھیل کے میدانوں میں نفرت اور سیاست اب بھی برقرار ہے۔
آج ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے موقع پر ہوئے ٹاس کے وقت دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
یہ روایت بھارت کی جانب سے اُس وقت شروع کی گئی تھی جب مئی 2025ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مختصر وقت کے لیے جنگ ہوئی تھی۔
پاکستانی افواج کی جانب سے بھرپور جواب ملنے کے بعد ہونے والے پاک بھارت مقابلوں میں بھارتی ٹیم اور کپتان نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی روایت شروع کی تھی۔