ٹک ٹاک کا فیملی پیئرنگ فیچر، اہلِ خانہ کے تحفظ میں وسعت

October 05, 2022


ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے منفرد فیملی پیئرنگ فیچر کے ذریعے فیملی کے تحفظ کو مزید وسعت دے دی ہے۔

فیملی پیئرنگ فیچر کے ذریعے والدین اور نوجوان اپنی انفرادی ضرورت کے مطابق سیفٹی سیٹنگز کنٹرول کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں ٹک ٹاک کے ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک کے FamilyFirst# اقدام کے ذریعے والدین اپنے نو عمر بچوں کے اکاؤنٹس میں ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے فیملی پیئرنگ فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اس فیچر میں اسکرین ٹائم مینجمنٹ، ریسٹرکٹڈ موڈ، ڈائریکٹ میسجز اور پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی سیٹنگز جیسے فیچرز شامل ہیں جو والدین کو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس سے منسلک کر کے مختلف کنٹرولز حاصل کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

یہ اقدام ٹک ٹاک کے جاری عزم کا اہم حصہ ہے اور اس کا مقصد اس پلیٹ فارم پر نوجوان افراد کی حفاظت اور دیکھ بھال ہے۔

اس حوالےسے ٹاک ٹاک نے پاکستان کی بعض انتہائی مقبول شخصیات اور کری ایٹرز کے ساتھ بھی شراکت کی ہے۔

اس شراکت کے تحت یہ شخصیات اور کری ایٹرز خاندان کے تحفظ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی کوششوں کو وسعت دینے کے لیے ایسا دلچسپ کنٹینٹ تیار کریں گے جس میں 13 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان صارفین پر خصوصی توجہ دی گئی ہو گی۔