حیدرآباد: ڈاکو اور چور بے لگام، دن دھاڑے نوجوان کو لوٹ کر گولی ماردی

October 06, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں ڈاکو اور چور بے لگام ہوگئے، دن دھاڑے سبزی منڈی میں نوجوان کو لوٹ مار کے بعد گولی مار دی، گزشتہ روز بھی سبزی منڈی کے تاجروں کو بھتہ خوروں کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں، جبکہ شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں، سبزی منڈی اور شہر میں خوف کا راج، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، سبزی منڈی کے تاجروں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے ملاقات کرکے منڈی میں امن وامان اور صدر الطاف میمن کو بھتہ خوروں کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے حوالے سے ملاقات کی۔