افریقی ملک گیمبیا میں ممکنہ بھارتی دوا سے 66 بچوں کی ہلاکت

October 06, 2022

فائل فوٹو

افریقی ملک گیمبیا میں ممکنہ بھارتی دوا لینے سے 66 بچوں کی ہلاکت ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے چار سیرپ میں آلودگی کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی سیرپ 66 بچوں کی ہلاکت کی وجہ ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی اہلکار کا کہنا ہے کہ گیمبیا میں ممکنہ طور پر بھارتی سیرپ سے بچوں کی موت پر ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔

بھارتی اہلکار نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ ماہ بھارتی ڈرگز کنٹرولر جنرل کو ان اموات سے مطلع کیا تھا، بھارتی ریگولیٹر، ریاستی حکام، ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہا ہے۔