وزیر خارجہ بلاول بھٹو جرمنی کے سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے

October 06, 2022

بلاول بھٹو کی جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات۔ فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دورے کا مقصد جرمنی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے روابط کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورے میں موسمیاتی سیلاب، علاقائی اور عالمی مسائل پر نقطہ نظر پیش کیا جائے گا۔