ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

October 07, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے 13 ویں میچ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ندا ڈار نے 56 رنز بنائے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم آخری اوور میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتانبسمعہ معروف نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہندا ڈار نے بہترین پرفارمنس دی،جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہتھائی لینڈ سے ہارنے کے بعد اپنی خامیوں پر قابو پایا۔

بھارتی ٹیم کی کپتانہرمن پریت کور کا کہنا تھا کہپاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی،پاکستان کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔

ہرمن پریت کور نے مزید کہا کہہدف حاصل کیا جاسکتا تھا، ڈاٹ بالز بہت گئیں۔