• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ کی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے لکھا کہ بھارت کے خلاف جیت پر پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

محمد حفیظ نے مزید لکھا کہ ندا ڈار نے اچھا کھیل کھیلا وہ سپر اسٹار ہیں۔

واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے 13 ویں میچ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید