اسلام آباد: نجی شاپنگ مال کو آتشزدگی کے بعد فوری سیل کرنے کا حکم دیدیا

October 09, 2022

اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے بعد اسے فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نجی مال میں آتشزدگی کی وجوہات کے تعین کے لیے 7 رکنی کمیٹی بنادی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی تعین کرے گی کہ عمارت میں فائر سیفٹی آلات آپریشنل تھے یا نہیں، کمیٹی آتشزدگی کے باعث نقصانات کا بھی تعین کرے گی۔