اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگ گئی ہے، آگ مال کی چوتھی منزل پر فوڈ کورٹ میں لگی۔
شاپنگ مال کی بلندی کے باعث فائر بریگیڈ کو آگ پرقابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ اس نجی مال کو لوگوں سے خالی کروالیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کو سیل کر دیا جائے گا، مال میں آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ہوگی۔