عمران کِسے غدار کہہ رہے ہیں؟ جاوید لطیف

October 15, 2022

(ن) لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں مریم اور شہباز کے بری ہونے پر غدار کسے کہہ رہے ہیں؟

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ سواتی کو گرفتار کرنے پر کسے شرم دلا رہے ہیں؟

جاوید لطیف نے عمران خان کے بیان کا اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ چند دن پہلے عدالت نے معافی مانگنے پر عمران خان کو معاف کیا، وہ اب پھر وہی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان خوں ریزی اور فساد کے ذریعے اقتدار میں آنا اور نومبر کی تقرری روکنا چاہتے ہیں۔