محسن رانجھا کی عمران خان پر مقدمے کی درخواست

October 21, 2022

توشہ خانہ کیس میں درخواست گزار محسن شاہ نواز رانجھا نے عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لیے تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست دے دی۔

محسن رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایما پر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، الیکشن کمیشن کے باہر کیا گیا فائر ان کے قریب سے گزرا۔

محسن رانجھا نے کہا کہ ایک جتھے نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر سے کے پی پولیس کے اہل کار کو گولی چلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے پولیس گارڈ سے چلی۔