نکاح نامہ فارم میں ختم نبوت حلف نامہ لازمی شامل کرنے کی فوری منظوری کا مطالبہ

November 10, 2022

قومی اسمبلی اجلاس میں نکاح نامہ فارم میں ختم نبوت حلف نامہ لازمی شامل کرنے کی فوری منظوری کا مطالبہ کردیا گیا۔

اجلاس کے دوران نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی شامل کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا گیا، توجہ دلاؤ نوٹس نور عالم، صلاح الدین، شگفتہ جمانی عالیہ کامران اور جمال الدین نے پیش کیا۔

نوٹس میں نکاح نامہ فارم میں ختم نبوت حلف نامہ لازمی شامل کرنے کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت نکاح فارم میں ختم نبوت حلف نامہ لازمی شامل کرنے کی حمایت کر رہی ہے، نکاح نامہ میں ختم نبوت حلف نامہ پر قانون سازی کی جائے۔

توجہ دلاؤ نوٹس قانون سازی کے بل کی تیاری کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔