وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

November 11, 2022

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرتے ہوئے ابو دبئی ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ محمد السویدی اور انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے ایم ڈی سید بسر سے ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یو اے ای نے پاکستان میں توانائی، زراعت اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔