محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے رواں سال کتنے ارب کا زائد ٹیکس وصول کیا؟

November 11, 2022

مکیش کمار چاولہ کے مطابق پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 12 کروڑ 57 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے رواں مالی میں ٹیکس وصولی کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ اکتوبر تک مجموعی طور پر 43 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

مکیش کمار چاولہ کے مطابق گزشتہ مالی میں اسی مدت میں 41 ارب 91 کروڑ 94 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 3 ارب 12 کروڑ 69 لاکھ روپے انفرااسٹرکچر سیس کی مد میں 36 ارب 60 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

مکیش کمار چاولہ کے مطابق پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 12 کروڑ 57 لاکھ روپے،کاٹن فیس کی مد میں 25 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے، نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکسز کی وصولی کے لیے روڈ چیکنگ مہم جلد شروع کی جائے گی۔