کراچی: نوکری کی آڑ میں خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے والا گرفتار

November 12, 2022

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کراچی کی کارروائی میں خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم یاسر انٹرنیٹ پر جعلی نوکریوں کے اشتہارات لگانے میں ملوث ہے، ملزم کو سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نوکریوں کی آڑ میں خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے، انہیں جنسی ہراساں اور بلیک میل کرنے میں بھی ملوث ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم یاسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔