خوشاب: 1 شخص کی بیٹی اور پڑوسن کو قتل کر کے خودکشی

November 13, 2022

—فائل فوٹو

پنجاب کے شہر خوشاب کے محلہ بدلی والا میں ایک شخص نے بیٹی اور پڑوسن کو قتل کرنے کے بعد اپنی جان بھی لے لی۔

خوشاب پولیس کے مطابق عمر گوندل نامی شخص نے اپنی 9 سال کی بیٹی اور پڑوسن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

قتل کی وارادت انجام دینے کے بعد ملزم نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔

تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

خوشاب پولیس قتل و خودکشی کے اس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔