لاہور:عمران کے گھر میں بلٹ پروف شیشوں کی تنصیب شروع

November 15, 2022

فائل فوٹو

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ پر بھی بلٹ پروف شیشوں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی 7 کھڑکیاں ہیں جن پر 35 بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف شیشوں کی قیمت 90 لاکھ روپے ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آزادی مارچ کے دوران خود پر کیے جانے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔