فلم ’جوائے لینڈ‘ کیخلاف شکایات پر کمیٹی تشکیل

November 15, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نےفلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کے لیے8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیر قانون کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی میں اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری، آئی ٹی کے وزراء شامل ہیں۔

مشیر برائے گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

یہ کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کرے گی۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو آج رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ پاکستان میں ریلیز سے قبل تنقید کی زد میں آگئی تھی، جس کے باعث 18 نومبر کو پاکستان میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی نمائش کھٹائی میں پڑتی نظر آ رہی ہے۔