آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلی زیر غور نہیں، خواجہ آصف

November 16, 2022

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلی حکومت کے زیر غور نہیں۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق میڈیا میں قیاس آرائیاں بلاجواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلیوں پر غور نہیں کر رہی، سپریم کورٹ نے 2019 کے فیصلے میں آرمی ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مناسب وقت پر عمل کیا جائے گا۔