بحرین انٹرنیشنل ایئر شو: جے ایف-17 تھنڈر طیارے کا فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ

November 17, 2022

جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں آئی ایل 78 ٹینکر طیارے سے ایندھن بھرا جا رہا ہے۔

بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر طیارے نے فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر طیارہ بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں توجہ کا مرکز رہا۔

ترجمان نے بتایا کہ تین جے ایف-17 لڑاکا طیارے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کی معاونت سے تعینات کیے گئے۔


ان کا کہنا تھا کہ دورانِ پرواز ری فیولنگ سے پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہم کامیابی پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بہترین پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس ہے۔