اسلم پیرزادہ کی 2 ارب 14 کروڑ کے مقدمے میں عبوری ضمانت

November 18, 2022

رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں کے کوآرڈینیٹر اسلم پیرزادہ نے 2 ارب 14 کروڑ روپے کی کرپشن کے مقدمے میں عبوری ضمانت کروالی۔

سندھ ہائیکورٹ حیدر آباد بینچ نے اسلم پیرزادہ کی عبوری ضمانت منظور کی، عدالتی آرڈر کے مطابق ضمانت 18 نومبر سے 24 نومبر تک دی گئی۔

اسلم پیرزادہ نے جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ مجھے مخدوم امین فہیم کی برسی میں شرکت کےلیے جانا ہے، جس میں شرکت کے لیے احتیاط کے طور پر ضمانت کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا نام آرہا ہے، سرکاری کاموں سے میرا کیا تعلق؟