وزیراعظم شہباز شریف کا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار افسوس

November 18, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی زندگی تبلیغ و اشاعتِ اسلام کے لیے وقف رہی۔ ان کی ملی اور دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی اتحاد بین المسلمین کے لیے گراں قدر خدمات رہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔