• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی پاکستانیوں کو دھمکیاں, حامد میر کا کرارا جواب

پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص نے بھارتی میڈیا کو ہوش و حواس سے بیگانہ کر دیا۔ گودی میڈیا کے ارنب گوسوامی پاکستانیوں کو دھمکیاں دینے لگے۔

جیو نیوز کے اینکر حامد میر نے سوال کیا تم صحافی ہو یا دہشت گرد؟ پاکستانیوں کو دھمکی کیسے دے سکتے ہو؟

حامد میر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا ترجمان ٹی وی چینل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی تنقید کرنے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے نہ صرف جنگی محاذ پر جیتا ہے بلکہ سفارتی اور صحافتی میدان میں بھی جیت چکا ہے، کیونکہ بھارتی عوام تو اپنے  میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر برا بھلا کہہ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید