پنجاب حکومت نے میٹرو، اورنج لائن ٹرین کے کرائے کم کر دیے

November 19, 2022

پنجاب حکومت نے میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں کمی کر دی ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کا کرایہ اب کلو میٹر کے حساب سے لیا جا رہا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو اورنج ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے کردیا گیا ہے۔

آپریشنل انچارج ماس ٹرانزٹ کے مطابق 16 کلومیٹر سے زائد سفر کا کرایہ 40 روپے ہوگا۔