سب کو چور کہنے والا چوروں کا سردار نکلا، ناصر حسین شاہ

November 19, 2022

رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، فائل فوٹو

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہسب کو چور کہنے والا گوگوں اور شہزاد اکبروں کی شکل میں چوروں کا سردار نکلا۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ریاست مدینہ کا علمبردار خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑی دبئی کی گلیوں میں بیچتے پکڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہعمران خان کے پاس بولنے کے لیے کچھ نہیں، عمران خان کا لانگ مارچ اپنی چوری چھپانے اور این آر او لینے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صادق اور امین کا ایوارڈ یافتہ نہ صرف خود رسوا ہوا بلکہ بہت ساروں کو رسوا کرگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمرانی میڈیا کے دانشور فواد چوہدری کو کورونا انجیکشنز پر کمیشن لینے پر شرم آنی چاہیے تھی۔