جمہوریت کا نعرہ لگانے والے مارشل لاء لگانا چاہتے ہیں، احسن اقبال

November 20, 2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمہوریت، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کہتے ہیں ملک میں مارشل لاء لگ جائے۔

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب میں انہوںنے کہا کہ سابق حکومت نے اقتدار جانےکا اتنا غم لیا کہ قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا۔

(ن ) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو نقصان پہنچائے جانے کے باعث عوام تک مدد نہیں پہنچ رہی۔