ریاست کی چیزیں بیچ کر کوئی کیسے صادق، امین ہوسکتا ہے، غفور حیدری

November 20, 2022

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ کوئی شخص ریاست کی چیزیں بیچ کر کیسے صادق و امین بن سکتا ہے۔

شکارپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان کو اب دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے، ہم نے اس جھوٹے آدمی کو اقتدار سے محروم کیا۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ زمین بوس ہوچکا ہے، اب اس کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے۔