آرمی چیف کا بحریہ اور فضائیہ ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

November 21, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔

آرمی چیف کو نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف کی سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات ہوئی۔

آرمی چیف نے فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے والی پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔