جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، ایک جوان شہید

November 22, 2022

فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ہوا جس میںکوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ حوالدار عمر حیات نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے، آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں پاک فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔