آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری تیار، 6 نام شامل

November 22, 2022

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری تیار کرلی گئی، کسی بھی وقت وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوجائے گی۔

دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق سمری میں 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس،لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اورلیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔