اسٹاک مارکیٹ، منتخب سیکٹرز میں خریداری سے تیزی، 167 پوائنٹس کا اضافہ

November 23, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی منتخب سیکٹرز میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ، کے ایس ای100اندیکس میں 167 پوائنٹس کا اضافہ،50.59فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب 14کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 47.41فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہونے کی مثبت خبروں کے ساتھ مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے چند من پسند سیکٹرز میں خریداری دیکھنے میں آئی جس سے ٹریڈنگ کےآغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی اور پھر دن بھر تیزی کا یہ رحجان برقرار رہا ،اور ایک موقع پر 100انڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے سے 43ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا لیکن اختتام سے پہلے منافع کی خاطر فروخت بڑھ جانے سے کے ایس ای100انڈیکس 167.44 پوائنٹس کے اضافے سے 42928.63 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔