مردہ خاتون اسپتال لوٹ آئی، سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل

November 23, 2022

ارجنٹینا کے اسپتال میں مردہ خاتون کی روح کو اسی اسپتال میں دیکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے جہاں اس کی موت ہوئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ دروازہ کھلنے کے بعد ایک شخص سے گفتگو کر کے اسے ڈاکٹر سے ملاقات کے بارے میں طریقے سے آگاہ کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے جس شخص سے بات کی وہ خاتون تھی جس کی اسی اسپتال میں ایک دن پہلے موت ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے رات ساڑھے 3 بجے خاتون سے بات چیت کی، کچھ دیر بعد ڈاکٹر کے کمرے سے واپس نہ آنے پر اس سے پیرا میڈیکل اسٹاف سے رابطہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گارڈ کے کچھ دیر بعد اسپتال آنے والی خاتون سے متعلق پوچھنے پر پیرامیڈیکل اسٹاف یہ جان کر دنگ رہ گئے کہ گارڈ جس خاتون کی تفصیلات پوچھ رہا ہے وہ تو ایک دن پہلے مر چکی ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپتال کا موقف ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے ساتھ کچھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دروازہ ٹوٹ گیا تھا جو اس رات 10 گھنٹے کے دوران 28 مرتبہ خود ہی کھلا تھا۔