26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند رہے گا، آئی جی اسلام آباد کا فیصلہ

November 23, 2022

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، فائل فوٹو

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خانکی زیر صدارت پولیس افسران کا اجلاس ہوا، جس میں 26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہفیض آباد پر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کی جائے گی، ایف سیکے مزید 1500 اہلکار بھی بلائے جائیں گے۔

تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے موقع پر ٹریفک کے لیے متبادل پلان نافذ ہوگا، اندرون شہر ٹریفک رواں رہے گی۔

فیض آباد بس اڈہ اور مارکیٹ بھی جلسے کے دوران بند ہوگا، آئی جے پی روڈ کو ٹریفک کے لیے استعمال کیا جائے گا۔